صوبہ بھر میں کلاس نہم کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

بدھ 15 مارچ 2017 13:51

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) صوبہ بھر میںکل 17مارچ بروزجمعہ سے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ،ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا ، ملتان، بہاولپور ، ڈی جی خان کے زیر اہتمام شروع ہونے والے نہم کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں تمام امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے اور تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ دفعہ 144کے تحت امتحانی سنٹرز کی 100گز کی حدود میں غیر متعلقہ عناصر کے داخلہ ، طلباء و طالبات کی جانب سے کتب و دیگر امدادی مواد ، موبائل ٹیلی فونز ، ڈیجیٹل ڈائریز وغیرہ امتحانی سنٹر ز میں لے جانے کی اجازت نہ ہو گی۔انہوںنے بتا یا کہ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔