کلاس نہم کے امتحانی سنٹرز میں طلباء و طالبات کے موبائل فونز لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی

بدھ 15 مارچ 2017 13:51

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) حکومت پنجاب نے کل سے صوبہ بھر میں بیک وقت شروع ہونے والے نہم کے سالانہ امتحانات 2017ء کے انعقاد کے دوران امتحانی سنٹرز میں تمام طلباء و طالبات کے موبائل فونز لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت عائد کی گئی پابندی میں کہا گیا ہے کہ کسی طالب علم کو پیپرز کے دوران امتحانی سنٹر میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہ ہو گی جبکہ امتحانی عملہ بھی دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کر سکے گا۔

سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مذکورہ پابندی پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ متعلقہ حکام پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :