افغانستان میں موجود دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،ْنفیس زکریا
جمعرات 16 مارچ 2017 16:18
(جاری ہے)
پاک افغان سرحد کی بندش کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سرحد کی بندش عارضی ہے، ضروری اقدامات کے بعد سرحد کو جلد کھول دیا جائے گا۔
ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے، گزشتہ دنوں جعلی پولیس مقابلوں، گھر گھر تلاشی اور احتجاج کرنے والے مظاہرین پرفائرنگ کر کے امام مسجد سمیت 12 افراد کو شہید کر دیا گیا ،ْقابض بھارتی فوج جنت نظیر وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، حریت پسند رہنماؤں کو نظر بند کیا جارہا ہے، جامع مسجد سری نگرمیں جمعہ کی اذان دینے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جس کی پاکستان بھرپورمذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی شہر بریلی میں مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ْ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی کی اقوام متحدہ کی رپورٹ بھی منظرعام پر آچکی ہے، عالمی براردی کو چاہیے کہ وہ ان تمام معاملات پرتوجہ دے اور بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان کشمیرسمیت تمام معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے اور اس حوالے سے بھارت کو بارہا دعوت دی گئی اور کئی معاملات پر مثبت پیش رفت بھی کی تاہم بھارت نے نا ہی ہماری دعوت پر کوئی توجہ دی اور نا ہی ہمارے کسی مثبت اقدام کا جواب دیا تاہم پھر بھی پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور بہت جلد ہی بھارت کو احساس ہوگا کہ امن کے لئے واحد راستہ مذاکرات ہی ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا لیکن بھارت کی جانب سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ بھارتی انڈس واٹر کمشنر بھی پاکستان آ رہے ہیں جن سے پاکستانی پانی کی بندش اور ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے بات کی جائے گی۔نفیس زکریا نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم پاکستان کو مل رہی ہے امریکی سینٹکام کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کی کوششوں کو سراہا ہے اور امریکی فوج کے سربراہ نے پاک افغان سرحد پر پاکستان کے بارڈر مینجمنٹ کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون موجود ہے۔ سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیان پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا وزیر دفاع خواجہ آصف پیر کے روز اس حوالے سے بیان جاری کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.