علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25مارچ تک توسیع کردی

جمعرات 16 مارچ 2017 23:41

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر مبین احمد نیازی نے کہا ہے کہ میٹرک سے لیکر پی ایچ ڈی کلاسز تک داخلہ جات کی تاریخ میں 25مارچ تک توسیع کردی گئی ہے ،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ،انہوں نے بتایا کہ میٹرک سے پی ایچ ڈی کلاسز تک داخلہ کے خواہشمند طلبا و طالبات 25مارچ تک بغیر کسی لیٹ فیس کے داخلہ لے سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم سے مستفید ہونے والے طلبا وطالبات کی سہولت کے پیش نظر یونیورسٹی کی طرف سے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :