ایف سی اور حساس اداروں کی کوئٹہ اور مسلم باغ میں کارروائیاں

کوئٹہ کے نواحی علاقہ سریاب سے 3 مشتبہ افغان باشندے گرفتار۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 مارچ 2017 13:33

ایف سی اور حساس اداروں کی کوئٹہ اور مسلم باغ میں کارروائیاں
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2017ء) : ایف سی اور حساس اداروں نے کوئٹہ اور مسلم باغ میں کارروائیاں کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں 3 مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مسلم باغ کے علاقہ سرغرہ میں کارروائی کے دوران 136 کلو بارودی مواد  برآمد کیا گیا۔ دوران آپریشن مشتبہ افراد سے 10680 ڈیٹونیٹنگ کارڈ اور3256 ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے۔