نویں جماعت کے امتحانات شروع، سنٹرز میں دفعہ 144نافذ

جمعہ 17 مارچ 2017 15:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، امتحان میں 2لاکھ 60ہزار طلباء شرکت کر رہے ہیں ، تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال امتحان میں 2لاکھ 60 ہزار بچے شرکت کررہے ہیں ۔ ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ سکیورتی کے پیش نظر تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔