قومی اسمبلی، وزرا کی عدم حاضری پر سپیکر برہم ، عدم موجودگی پر تنخواہ کاٹنے کی دھمکی دیدی
وزرا سینیٹ میں عدم موجودگی پر ڈانٹ نہیں کھا سکتے،چیئر مین سینیٹ اور سپیکر صدر نشین ہیں، اسلئے دونوں مل کر طے کر لیں کے ایک ہی وقت میں ایک ہی وزیر سے متعلقہ سوالات دونوں ایوانوں میں نہ رکھے جائیں، خواجہ سعد رفیق
جمعہ 17 مارچ 2017 15:17
(جاری ہے)
اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ایوان میں نہ آنے پر ان کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ ایوان میں نہ آئیں، اگر آپ سینیٹ میں تھے تو یہ عذر بھی قابل قبول نہیں ہو گا، سینٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ہی دن سوالات نہ رکھوایا کریں۔
سردار ایاز صادق نے زاہد حامد کو وارننگ جاری کی اور کہا کہ وفاقی وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کے خلاف ایکشن لوں گا۔ انہوں نے حکومتی رکن میاں عبدالمنان کو ہدایت کی کہ وزیر قانون زاہد حامد اور شیخ آفتاب کو بلا کر لائیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کے ایوان میں آنے کے بعد سپیکر ایاز صادق نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ارکان کے سوالوں کے جواب دینے کیلئے نہ اپ موجود تھے اور نہ ہی پارلیمانی سیکر ٹری ،آج اپکو کچھ نہیں کہہ رہا مگر آئندہ اپ سے متعلق بزنس ہوا اور اپ موجود نہ ہوئے تو تنخواہ کاٹ لوں گگا جس پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سینیٹ میں بھی اج میری وزارت سے متعلق سولات تھے اسلئے وہاں موجود تھا اسلئے یہاں حاضر نہیں ہو سکامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.