سابق صدر آصف زرداری صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)کا فروغ چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
جمعہ 17 مارچ 2017 22:48
(جاری ہے)
جن میں دریائے سندھ پر جھرک - ملاں کاتیار پل ، حیدر آباد - میرپور خاص روڈ اور دیگر منصوبے شامل ہیں ۔
سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ انہوں نے اپنی سیاسی قیادت کی رہنمائی کے تحت صوبے میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹھٹھہ اور سجاول میں امن فانڈیشن کے ساتھ شراکت کے تحت ایمبولینس سروس شروع کرنا پہلا قدم ہے انہوں نے کہاکہ اس طرح کی سہولت صوبے کے ہر ایک ضلع میں شروع کی جائیں گی ۔انہوں نے صوبے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ صوبے کے ہر ایک کونے میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ سندھ حکومت نے امن فانڈیشن کے ساتھ شراکت کے تحت سندھ پیلز ایمبولینس سروس شروع کی ہے جس کا سجاول اور ٹھٹھہ میں کالنگ کوڈ 1036 ہے ۔انہوں نے کہاکہ تقریبا 206 مقامی افراد کو منتخب اور انہیں تربیت دے کر صوبے کے دو اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول میں لوگوں کو ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کی فراہمی کے لئے مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 25 ایمبولینسوں کے ذریعے اس منصوبے کا آغا ز کیا گیا ہے اور ان ایمبولینسوں میں زندگی بچانے کی تمام بنیادی سہو لیا ت و آلات دستیاب ہیں ۔ ان 25ایمبولینسوں میں سی12ٹھٹھہ اور 10سجاول کو دی گئی ہیں جبکہ باقی 3 بیک اپ میں رکھی گئی ہیں ۔ ان ایمبولینسوں کے آپریٹنگ اخراجات تقریبا268.31 ملین روپے ہوں گے۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے بھی خطاب کیا اور ایمبولینس سروس کے آپریشن سے متعلق بریفنگ دی اور امن فانڈیشن کے سی ای او ملک احمد جلال نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے بھی اس سروس کے آپریشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ یہ ٹھٹھہ اور سجاول میں بہترین اور موثر سروس ثابت ہو گی ۔ قبلِ ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ربن کاٹ کر سروس کا افتتاح کیا بعد میں انہیں ایمبولینسوں میں نصب آلات اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.