پیمرا ٹیم کا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے لائسنس کیلئے نوازشریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ

جمعہ 17 مارچ 2017 23:30

پیمرا ٹیم کا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے لائسنس کیلئے نوازشریف زرعی یونیورسٹی ..
ملتان۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا کی پانچ رکنی ٹیم نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے لائسنس لینے اور اس حوالے سے کی جانے والی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔پیمرا کی ٹیم میں انچارج ریجینل آفس پیمرا ملتان فقیر محمد معصوم ،ڈپٹی جنرل منیجر ایف ایم لائسنسنگ پیمرا ہیڈ کواٹراسلام آبادمحمد اقبال اور اسسٹنٹ جنرل منیجر ٹیکنیکل پیمرا ہیڈ کواٹر اسلام آباد چوہدری محمد جنید علی خان،اسسٹنٹ جنرل منیجر اسلام آباد مس سارا جاوید اور اسسٹنٹ جنرل منیجر ٹیکنیکل اسلام آباد مس نمرہ شاہ جہاں شامل تھی۔

اس حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر جامعہ نے پیمرا کی ٹیم کو ایف ایم ریڈیو اسٹیشن شروع کرنے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفسیر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے بھی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی اہمیت پر بات کی جامعہ کے کنسلٹنٹ رشید علی نے جامعہ میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کو شروع کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا جن میں ایف ایم ریڈیو کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے جو مواد ایف ایم پر نشر ہو گا سٹاف کی تفصیلات وغیرہ شامل تھیں ۔

ڈپٹی جنرل منیجر ایف ایم لائسنسنگ پیمرا ہیڈ کواٹراسلام آبادمحمد اقبال نے کہا کہ پیمرا رولز کے مطابق نان کمرشل ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کیلئے ٹرانسمیٹر تک ہوتی ہے جبکہ اس کا ریڈیس 10کلو میٹر تک ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پیمرا انتظامیہ تعلیمی اداروں کو ایف ایم ریڈیو اسٹیشن بنانے کا لائسنس جلد مہیا کرتی ہے اور اس حوالے سے مزید رہنمائی بھی کی جائے گی جبکہ جلد جامعہ کو ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کا لائسنس دے دیا جائے گا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجزپروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، رجسٹرار جامعہ رفیق محمد فاروقی، پبلک ریلیشنز آفیسر محمد علی رضا سرگانہ ، محمود ریاض ، نوید عصمت کاہلوں اور تیمور خان بابر، مسٹر عبدالشکور کوکب، مسٹر اللہ بخش بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :