پاکستان کو افغانستان کے راستے غیرمستحکم کر نے کی کوشش کی گئی ہے ،ْ عبد الباسط

پاک بھارت حکومتیں ممبئی حملوں کے ٹرائل پر رابطے میں ہیں ،ْیہ ایک پیچیدہ ٹرائل ہے دہشت گردوں کا کوئی تربیتی کیمپ نہیں ،ْ دہشتگردی پاکستان اور بھارت کا مشترکہ مسئلہ ہے ،ْ انٹرویو دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ،ْممبئی حملوں کے ذمہ داران کو جلد سزا ملنی چاہیے ،ْبھارتی ہائی کمشنر گوپالا سوامی

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:09

پاکستان کو افغانستان کے راستے غیرمستحکم کر نے کی کوشش کی گئی ہے ،ْ عبد ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہاہے کہ پاک بھارت حکومتیں ممبئی حملوں کے ٹرائل پر رابطے میں ہیں ،ْیہ ایک پیچیدہ ٹرائل ہے ،ْممبئی حملوں سے متعلق حافظ سعید کے خلاف ثبوت ہیں تو پاکستان کو دئیے جائیں ،ْدہشت گردوں کا کوئی تربیتی کیمپ نہیں ،ْ دہشتگردی پاکستان اور بھارت کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور سابق بھارتی ہائی کمشنر گوپالا سوامی نے ایک لائیو سیشن میں گفتگو کی ۔اس موقع پر عبدالباسط نے کہاکہ پاک بھارت حکومتیں ممبئی حملوں کے ٹرائل پر رابطے میں ہیں،،یہ ایک پیچیدہ ٹرائل ہے ، ممبئی حملوں سے متعلق حافظ سعید کے خلاف ثبوت ہیں تو پاکستان کو دئیے جائیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی تربیتی کیمپ نہیں ،ْ دہشتگردی پاکستان اور بھارت کا مشترکہ مسئلہ ہے ، انہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

عبدالباسط نے کہاکہ پاکستان کو افغانستان کے راستے غیرمستحکم کر نے کی کوشش کی گئی ،ْ آپسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیںاس موقع پر سابق بھارتی ہائی کمشنر گوپالا سوامی نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ،ْممبئی حملوں کے ذمہ داران کو جلد سزا ملنی چاہیے۔