مستقبل قریب میں گلگت بلتستان اور بلوچستان جدیدپاکستان کی عکاسی کریں گے، سی پیک کا بیس کیمپ ہونے کی حیثیت سے آنے والے دنوں میں گلگت بلتستان کا علاقہ پاکستان کی معاشی ترقی کا بھی بیس کیمپ بنے گا ، علاقے میں سی پیک و دیگر پی ایس ڈی پی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے، عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیاجارہا ہے
وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی میڈیا سے گفتگو
پیر 20 مارچ 2017 20:04
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جگلوٹ سکردو روڈ گلگت بلتستان کے عوام کا ایک دیرانہ مطالبہ تھا جس پر بڑی تیزی سے پیش رفت کی جارہی ہے اور اس سڑک کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے عوام کو تعلیم و صحت کی سہولتوں سمیت معاشی لحاظ سے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت سی پیک کے تحت گلگت بلتستان کے منصوبوں اور دیگر پی ایس ڈی پی کے منصوبوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ چند ہفتے قبل انہوں نے خود پی ایس ڈی پی کے منصوبوں پر ایک تفصیلاً بریفینگ لی اور ان منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات لینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی پیش رفت جانچنے کے لیے وہ ہر تین ماہ بعد جائزہ لیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے گلگت بلتستان حکومت کی صلاحیت بڑھانے کی بھی بات کی گئی ہے اور اُمید ہے کہ ان منصوبوں پر جلد کام مکمل کر لیا جائے گا۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوںنے متعدد بار گلگت بلتستان کا دورہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے بڑا پوٹینشل رکھتا ہے اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحت کو بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری سے گزشتہ سال 10 لاکھ سے زاہد مقامی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رُخ کیا جس میں اس سال اور بھی زیادہ اضافے کی اُمید ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی و غیر ملکی سطح پر گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے اور اگر امن وامان ،معاشی خوشحالی اور سیاسی استحکام اسی طرح قائم رہا تو عنقریب گلگت بلتستان بین الاقوامی سیاحت کے حوالے سے دنیا کے ایک بڑے مرکز کے طورپر سامنے آئے گا۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ سیاحت کے علاوہ گلگت بلتستان منرلزاور ہائیڈل پاورکے سیکٹر میں بے پناہ پوٹینشل ر ہے جس کے بہترین استعمال سے نہ صرف گلگت بلتستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ پورے پاکستان کی معیشت پر بھی اس کے مثبت اثرات پڑیں گے۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.