چکدرہ ٹرانسفارمر مرمتی ورکشاپ 6 کروڑ 20 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند تھی‘ اس کے 3 کروڑ دس لاکھ روپے ادا کردیئے گئے ہیں‘ تمام ڈسکوز کی کارکردگی ماہانہ نظرثانی اجلاس میں زیر غور لائی جاتی ہے

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب

پیر 20 مارچ 2017 20:46

چکدرہ ٹرانسفارمر مرمتی ورکشاپ 6 کروڑ 20 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی وجہ ..
اسلام آباد ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چکدرہ ٹرانسفارمر مرمتی ورکشاپ 6 کروڑ 20 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند تھی‘ اس کے 3 کروڑ دس لاکھ روپے ادا کردیئے گئے ہیں‘ تمام ڈسکوز کی کارکردگی ماہانہ نظرثانی اجلاس میں زیر غور لائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں شیر اکبر خان کے تھانہ چکدرہ میں ٹرانسفارمر مرمت ورکشاپ کی بندش سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ واقعی گزشتہ چار ماہ سے یہ ورکشاپ بند تھی اس کا 62 ملین روپے کی ادائیگی کا مسئلہ تھا جس میں سے 31 ملین دے دیئے گئے ہیں۔

توقع ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور ورکشاپ چار پانچ دنوں میں کام شروع کردے گی۔ توجہ مبذول نوٹس پر شیر اکبر خان‘ صاحبزادہ محمد یعقوب اور صاحبزادہ طارق اللہ کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ تمام ڈسکوز کی کارکردگی کے حوالے سے ماہانہ نظرثانی اجلاس منعقد ہوتا ہے جس میں آنے والی گرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔