کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

پیر 20 مارچ 2017 22:01

کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری آگئی۔ کراچی میں بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے کے الیکٹرک کے لئے اوسط ٹیرف ساڑھے 3 روپے کی کمی کے بعد 12.07 روپے فی یونٹ مقررکردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔ نیپرا نے کراچی کیلئے ٹیرف میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔نیپرا نے 2023 تک کراچی میں ٹیرف 12 روپی7 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے، نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے 16روپے 23 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کی درخواست کی تھی، جبکہ 2009 میں یہ ٹیرف 15.57 روپے تھا۔نیپرا کے مطابق نئے ٹیرف سے کے الیکٹرک صارفین کو 48 ارب روپے کا سالانہ ریلیف ملے گا ، نیا ٹیرف 2016 سے 2023 تک مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت 15 دن کیاندراندر نئے ٹیرف پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہوگی۔

متعلقہ عنوان :