برلن کرسمس مارکیٹ حملے کی3 مشتبہ ملزم ترکی میں گرفتار

منگل 21 مارچ 2017 10:31

برلن کرسمس مارکیٹ حملے کی3 مشتبہ ملزم ترکی میں گرفتار
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ترک پولیس نے برلن کی کرسمس مارکیٹ میں حملہ کرنے والے دہشتگرد انیس عامری سے رابطے میں رہنے والے 3 مشتبہ افراد کو استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک نیوز ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں افراد لبنانی نژاد جرمن شہری ہیں۔ واضح رہے کہ تیونس سے تعلق رکھنے والے عامری نے گزشتہ برس 19 دسمبر کوبرلن کی ایک مصروف کرسمس مارکیٹ پر ٹرک چڑھا دیا تھا۔ اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 50 زخمی بھی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :