منظور احمد وٹو کے سسر نذیر احمد وٹو کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ میں ادا کردی گئی

منگل 21 مارچ 2017 21:59

منظور احمد وٹو کے سسر نذیر احمد وٹو کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے سسر اور ڈی ایس پی مظہر احمد وٹو کے والد نذیر احمد وٹو کی نماز جنازہ عارف والا کے نواحی گائوں 161 میںادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اُن کی قل خوانی 23 اپریل کو 10 بجے صبح عارف والا کے نواحی گائوں 161 وٹواں والا میں ادا کی جائے گی۔