بھارت پاکستان کے اعتراضات پر میار پن بجلی کے منصوبے کے ڈیزائن سے دست بردار ہونے پر رضامند
کلنائی اور پکلدل پن بجلی کے منصوبوں پر پاکستان کے پانی ذخیرہ ، بہائو اور دیگر اعتراضات پر آ ئند ہ اجلا س میں جواب دینے پر متفق بھارت سیلاب کے موسم کے دوران سیلاب کے حوالے سے پیشگی وارننگ جاری کر نے کے حوالے سے پاکستان کے مطالبہ پر غور کرے گا،پاک بھارت سندھ طاس کمشنروں کے درمیان ہونیوالے دوروزہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری
منگل 21 مارچ 2017 23:07
(جاری ہے)
اجلاس میں سندھ طاس کمیشن کے اجلاس ،معلومات کا تبادلہ اورسندھ طاس کمیشن کے تحت دورے کے انتظامات کے حوالے سے معاملا ت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
میار پن بجلی کے منصوبے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے سندھ طاس کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں اٹھائے گئے اعتراضات کے بعد بھارت منصوبے کے ڈیزائن سے دستبردار ہو گیا جبکہ باقی دو منصوبوں میں سے کلنائی اور پکلدل پن بجلی کے منصوبوں پر پاکستان کے پانی ذخیرہ کرنے اور پانی کے بہائو اور دیگر اعتراضات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔بھارت سے بگلیہار ،سلال ڈیمز سے پانی کے بہاؤکی تفصیلات بھی مانگ لیں ۔بھارت نے پاکستان کی جانب سے اعتراضات پر نظر ثانی کرنے پر اتفاق کیا گیا اور آئندہ اجلاس میں اس کا جواب دے گا ۔بھارت نے پاکستان کے سندھ طاس کمیشن کو منصوبوں کے معائنے کیلئے دورہ کرانے بھی اتفاق کیا جو اگست میں متوقع ہے ۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب کے موسم کے دوران بھارت سیلاب کے حوالے سے پیشگی وارننگ جاری کرے ۔بھارت کی جانب سے پاکستان کی اس درخواست پر غور کرنے پر اتفاق کیا گیا اور توقع ہے بھارت آنے والے سیلاب کے سیزن سے اس حوالے سے ضروری معلومات فراہم کرنا شروع کردے گا ۔ واضح رہے کہ کشن گنگا ڈیم اور رتلے پاور منصوبے پر پاک بھارت سیکر ٹری سطح کے مذاکرات عالمی بینک کی ثالثی میں کی11,12اور13 اپریل کو امریکہ میں ہوں گے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.