پشاور میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں،سید اخترعلی
بدھ 22 مارچ 2017 16:29
(جاری ہے)
قائمقام آئی جی پی نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک ، ٹریفک قوانین سے لاعلمی ، قانونی دھجیاں اُڑانا ، شاہراہوں پر ناخواندہ ڈرائیوروں کی من مانیاں ، غیر قانونی بس اڈوں کی بھر مار اور سڑکوں کے کنارے غیر قانونی کھوکے اور رکشوں اور ویگنوں کو دھڑا دھڑ پرمٹس جاری کرنے سے بالخصوص پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر چکا ہے۔
قائمقام آئی جی پی نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک ویژن ،نصب العین، بنیادی اقدار ، لائحہ عمل ، مقاصد ، طویل المیعاد، وسطی مدت اور قلیل المیعاد مدت کی پالیسی وضع کرکے انہیں جلد از جلد رپورٹ پیش کریں۔ اور ساتھ ساتھ ان مقاصد کے حصول کے لیے ٹائم فریم بھی مقرر کریں۔انہوں نے ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈروں سے مشورہ لیکر پالیسی وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ایس ایس پی ٹریفک کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ پشاور میں غیر قانونی آڈوں کے خلاف مرحلہ وار مہم شروع کریں اور غیر قانونی اڈوں کو فی الفور ہٹانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں۔ قائمقام آئی جی پی نے شرکاء کو ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں حائل روکاٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کرنے اور اسے دور کرنے کے لیے لائحہ عمل بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ٹریفک حکام کوٹریفک نظام میں بہتری لانے اور اُسے عوامی اُمنگوں کے مطابق بنانے کے لیے اپنا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ شرکاء کو ٹریفک وارڈن منیجمنٹ کے لیے حال ہی میں بھرتی شدہ عملے کو فوری طور پر ٹریننگ بھیجنے، ڈرائیونگ کے حصول کے لیے ٹیسٹ کو مزید سخت کرکے لازمی بنانے اور ہر ضلع کی سطح پر ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے قیام کے لیے لائحہ عمل بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔قبل ازیں قائمقام آئی جی پی کو بتایا گیا کہ پشاور میں ٹریفک کے نظام کو ہر وقت رواں دواں رکھنے کے لیے 135 ٹریفک کیمروں کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جسمیں اب تک 93 کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.