آئی جی سندھ نے منگھوپیرمیںدوشہریوںکوغیرقانونی حراست میں رکھنے کی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 22 مارچ 2017 16:53

آئی جی سندھ نے منگھوپیرمیںدوشہریوںکوغیرقانونی حراست میں رکھنے کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) آئی جی سندھ نے شاہراہ فیصل پرمقامی صحافی سے ڈکیتی کے واقعے اورمنگھوپیرمیںدوشہریوںکوغیرقانونی حراست میں رکھنے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق قومی خبررساں ایجنسی کے بیوروچیف سے شاہ فیصل کے علاقے میں مبینہ بنک ڈکیتی کے واقعہ پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

جبکہ سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق تھانہ منگھوپیر میں دو شہریوں کو مبینہ طور پر غیرقانونی پولیس تحویل میں رکھے جانیکے حوالے سے رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے

متعلقہ عنوان :