کرنسی سمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی نے کسٹم کلیکٹر کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف اپیل بحالی کی درخواست دائر کردی

بدھ 22 مارچ 2017 19:53

کرنسی سمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی نے کسٹم کلیکٹر کی جانب سے عائد جرمانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے کسٹم کلیکٹر کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف اپیل بحالی کی درخواست دائر کردی ہے ۔کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل نے اپیل بحالی کی درخواست پر کلیکٹر آف کسٹم کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ بدھ کو ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے اپیل بحال کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی۔

(جاری ہے)

کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل نے عدم پیروی کی بنا پر 27 فروری کو اپیل خارج کر دی تھی۔ایان علی نے کسٹم کلیکٹر کی جانب سے عائد پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔ماڈل ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے گاڑی خراب ہونے کے باعث بروقت نہیں پہنچ سکا،ٹریبونل پہنچنے پر معلوم ہو اکہ اپیل عدم پیروی پر خارج کر دی گئی ہے ۔تکنیکی بنیادوں پر خارج کی گئی اپیل بحال کر کے دوبارہ سماعت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :