پاکستان لازوال قربانیوں اورجدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے ،مصطفی کمال

بدھ 22 مارچ 2017 23:39

پاکستان لازوال قربانیوں اورجدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے ،مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے 23 مارچ یومنپاکستان کہ موقع پر تمام پاکستانیوں سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں مصطفی کمال نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کی قرارداد کی روح کے مطابق تمام صوبوں کو مکمل صوبائی خودمختاری دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں اورجدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے لہذا، ایک پر امن وجمہوری معاشرے کا قیام اور باہمی احترام سے ملک کو مستحکم بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان میں باہمی احترام اور پرامن معاشرے کی خواہ ہے جہاں تمام مذاہب۔مسالک۔زبان۔عقیدے کے ماننے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے حق حاصل ہو ․آج پاکستان کو ہم سب نے مل کر ایک عظیم ملک بنانا ہے اس جدوجہد میں پوری قوم کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :