23 مارچ کا دن ہندوستان کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے تجدید عہد کا دن ہے ‘سید صمصام علی بخار ی

جب تک پاکستان کا وجود کرہ ارض پر قائم رہے گاوطن عزیز افق پر 23 مارچ کا دن روشن ستارے کی طرح چمکتا رہے گا

بدھ 22 مارچ 2017 23:41

23 مارچ کا دن ہندوستان کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے تجدید عہد کا دن ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ 23 مارچ کا دن ہندوستان کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے تجدید عہد کا دن ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جب تک پاکستان کا وجود کرہ ارض پر قائم رہے گاوطن عزیز افق پر 23 مارچ کا دن روشن ستارے کی طرھ چمکتا رہے گا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں پارٹی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ 23 مارچ 1940 ء میں متحدہ ہندوستان کی غیور مگر غلام مسلمانوں نے اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے انگریزوں اور ہندوئوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ایک رہبر قائد اعظم محمدجناح کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آزادی زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں اتحاد اور اتفاق کا درس دیتا ہے مگر قومی المیہ ہے کہ چند خاندانوں نے آزادی حاصل ہونے کے بعد پاکستان کے اقتدار پر قبضہ کیاہوا ہے اور ان کرپٹ اور کمیشن مافیا نے پاکستان کی نسلوں کے مستقبل کو تباہ کر دیا ہے اور ہماری آنے والی نسل 23 مار چ کی حقیقی اہمیت کو بھول چکی ہے ۔

سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف کی 20 سالہ جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے اور چیئرمین عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف شروع کی جانے والی تحریک کے نتیجے میں ملکی دولت لوٹنے والے جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :