شہید کانسٹیبل محمد آصف کو سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنارہ میں اعلی حکام کی شرکت

جمعرات 23 مارچ 2017 20:19

سیالکوٹ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) گذشتہ روز تھانہ اگوکی میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد آصف کی نماز جنارہ پولیس لائن میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس محمدطاہر ، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، طارق سبحانی، رانا محمد افضل، ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈی پی او ڈاکٹر محمد عابدخاں، اے سی سیالکوٹ شاہد عباس، وائس چیئرمین ضلع کونسل رضا سبحانی اور شاہد میر ایڈووکیٹ کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا اور اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر نے کہاکہ سیالکوٹ پولیس کی تاریخ شہداء کے کون سے رنگین ہے اور محمد آصف ضلع سیالکوٹ کے 54ویں شہید ہیں جس پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ناز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کی عوام کی جانب سے اس واقعہ پر پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی باعث اطمینان ہے ۔

متعلقہ عنوان :