پی سی بی فاطمہ جناح نیشنل وویمن کرکٹ چیمپین شپ کیلئے راولپنڈی ریجن کی 14رکنی وویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
جمعہ 24 مارچ 2017 15:44
(جاری ہے)
پی سی بی کی راولپنڈی ریجن میں نمائندہ نجمہ انور کے مطابق 27مارچ سے 30مارچ تک لاہور اور مریدکے میں کھیلی جانیوالی وویمنز کرکٹ چیمپین شپ کے کوالیفائنگ راونڈمیں شریک 12ریجنز کو تین پولز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پول اے میں لاہور، بہاولپور، پشاور اور راولپنڈی ، پول بی میں کراچی ، سیالکوٹ ، ایبٹ آباد ، کوئٹہ اور پول سی میں اسلام آباد ، ملتان ، فیصل آباد اور حیدر آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں راولپنڈی ریجن کی نمائندگی نائلہ نذیر، ندا ناصر، مریم کیانی ، خالدہ نذیر، ماہم وقار، بینش علی ، راحت زینب، غزالہ میر، مدیحہ رشید، کائنات جبین ، ثوبیہ سعید، سارہ رشید، رابعہ ارشد اور بدر النسائ شامل ہیں جبکہ آصف باجودہ کوچ اور عفت عائشہ ٹیم منیجر ہونگی۔ نجمہ انور نے مزید بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے راولپنڈی کی ٹیم کل (ہفتہ ) کو لاہور روانہ ہو گی جہاں وہ 27مارچ کو پشاور، 28مارچ کو بہاولپور اور30مارچ کو لاہور کیخلاف مد مقابل ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.