کرپشن ملکی مسائل کی جڑ ہے ،جب تک کرپشن جیسے مرض کی تشخیص اور علاج نہ کیا جائے اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا ،عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، اُنہوں نے اپنے اقتدار میں اسلام کی کونسی خدمت کی
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا شمولیتی جلسے سے خطاب
جمعہ 24 مارچ 2017 21:24
(جاری ہے)
جلسے سے ضلع کونسل کے رکن شیر بھادر اور اورنگزیب صافی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر رورل مردان کے ضلعی کونسلر اور پی ٹی آئی کے نائب صدر شاہد باچا اور ضلعی جنرل سیکرٹری طارق آریانی بھی موجود تھے۔
محمد عاطف خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے تھانے، تھانیدار اور پٹوا ر ی کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔الیکشن سے پہلے جو وعدے عوام سے کئے تھے اسے عملی جامہ پہنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانک لیں کہ پولیس سپاہی کے بھرتی اورسرکاری افسروں کے ٹرانسفرز کے لئے کون رشوت لیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایزی لوڈ اور ایس ایم ایس والے اب نئے نعروں کے ساتھ میدان میں نکلے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں کہ عوام جان چکے ہیں کہ صحیح کون اور غلط کون ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ تحریک انصاف ملک وقوم کے لئے کام کررہی ہے اورجو بھی اس قافلہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ترقیاتی فنڈز عوام کی فلاح وبہبود کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے خرچ کیے جبکہ نیب کے ساتھ پلی بارگین میں کروڑوں روپے دینے والوں کو عوام بخوبی جانتے ہیں ۔انہوں نے لنڈے شاہ کے لئے ایک ٹرانسفارمر ،جنازگاہ اور ایک پرائمری سکول کا اعلان بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.