سی پیک پاکستان میں بین الاقوا می سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے مقناطیس کی حیثیت رکھتا ہے، شوکت عزیز
ہفتہ 25 مارچ 2017 15:02
(جاری ہے)
سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے عالمی برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں جس سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
توانائی بحران کے خاتمہ سے پاکستان میں صنعتی انقلاب رونما ہوگا جس سے برآمدات میں خاطر خواجہ اضافہ ہوگا اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں بھی بہتری آئے گی۔ یہ خوش آئند امر ہے کہ بائو فورم میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پر عالمی رہنمائوں میں مذاکرہ جاری ہے اور سی پیک اس تاریخی منصوبہ کا اہم حصہ ہے۔ پاکستان کی تجارتی راہداری کے ذریعے چین افریقی‘ ایشیائی اور دیگر خطوں کے ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دے گا جس کا مثبت اثر تمام ون بیلٹ ون روڈ ممالک کی معیشتوں پر پڑے گا۔ بیلٹ و روڈ منصوبہ سے ترقی پذیر معیشتوں کو اقتصادی استحکام بھی میسر آئے گا۔ بائو فورم کی افتتاحی تقریب سے چین کے نائب وزیراعظم چانک کائولی نے اہم خطاب کیا جس میں چین کے صدر شی چن پنگ کی جانب سے آزادانہ تجارت اور عالمگیریت کے حوالے سے پیغام شامل کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے نیپال‘ مڈغاسکر اور افغانستان سمیت دیگر عالمی رہنمائوں نے خطاب کیا جس میں ایشیائی ممالک کے مابین معاشی تعاون کے فروغ‘ انسانی وسائل کی بہتری‘ عالمگیریت اور آزادانہ تجارت کی حمایت کیلئے عزم کا اظہار کیا گیا۔ بائو فورم میں عالمی رہنمائوں سمیت اہم مالیاتی اداروں کے سربراہان بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.