پاکستان اسٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی کے ملازمین 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
اتوار 26 مارچ 2017 18:10
(جاری ہے)
پاکستان اسٹیل کی جانب سے تعینات کردہ افسران اور فیبریکیٹنگ کمپنی میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والی خاتون فنانشل افسر کو تنخواہ ادا کردی جاتی ہے جبکہ ملازمین تنخواہ سے محروم رکھے جاتے ہیں ۔
ملازمین کی دیگر تمام قانونی سہولیات بھی عرصہ دراز سے بند ہیں ۔ فیبریکیٹنگ کمپنی کے ملازمین نے ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں سے درخواست کی کہ وہ انکی تنخواہوں کی ادائیگی اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے قانونی واجبات کے حصول کیلئے انکی مدد کریں۔ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے فیبریکیٹنگ کمپنی کے ملازمین کو یقین دہانی کروائی کے وہ اس کھلی نا انصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے ۔ سید نعیم الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ترقی کے دعوے اس سرکاری ادارے کے ملازمین کی حالت زار سن کر ہوا ہوگئے ہیں ۔ فیبریکیٹنگ کمپنی اور پاکستان اسٹیل کے حالات وفاقی حکومت کے ترقی کے دعوئوں کی کھلی تردید کررہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی اور پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں اور تمام ریٹائرڈ و وفات پانے والے ملازمین کو وجبات ادا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.