خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال کر نے پر نیب میں رریفرنس دائر کریںگے ،امیر مقام

زرگل نے انتخابی مہم کیلئے ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوںکابے دریغ استعمال کرکے میرٹ اورانصاف کی دھجیاںبکھیردیں تحریک انصاف کے رہنمائوں نے عوام کی خون پسینے کی کمائی سے ٹیکس پرصرف اپنی زندگ میںتبدیلی لائی ہے،خان صاحب کوسرکاری وسائل کا غیر متعلقہ افرادکے استعمال کرنے پرقوم کوجواب دیناہوگا،مشیروزیراعظم امیرمقام کی پریس کانفرنس

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میںسرکاری وسائل غیرمتعلقہ افراد کے ہاتھوںبے دریغ استعمال کیخلاف قومی احتساب بیورومیںریفرنس دائرکرنے کے حوالے سے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیںجس کے بعدالیکشن کمیشن سمیت سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیاجائیگا۔

میرٹ اوراقدارکادرس دینے والوںنے سرکاری خزانہ لوٹنے میںکوئی کسرنہیںچھوڑی،وزراء اور مشیروںکے بعداب ڈویژنل صدوربھی بہتی گنگامیںہاتھ دھونے لگے ہیں،ہزارہ ڈویژن کاصدرزرگل نے انتخابی مہم کیلئے ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوںکابے دریغ استعمال کرکے میرٹ اورانصاف کی دھجیاںبکھیردیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے عوام کی خون پسینے کی کمائی سے ٹیکس پرصرف اپنی زندگ میںتبدیلی لائی ہے،خان صاحب کوسرکاری وسائل کا غیر متعلقہ افرادکے استعمال کرنے پرقوم کوجواب دیناہوگا،یہ وہ تبدیلی ہے جس میںعمران خان اوروزیراعلیٰ کے منظورنظرافرادسرکاری ہیلی کاپٹرکو ٹیکسی کے طورپراستعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے MPAگل صیب خان نی17مارچ کوکرک جانے کیلئے ہیلی کاپٹرکااستعمال کیاجبکہ صوبائی وزیرتعلیم نے لکی مروت میںصرف سکول کاجائزہ لینے کیلئے ہیلی کاپٹرکااستعمال توکیاہے مگرزلزلے،سیلاب یادیگرقدرتی وسائل میںانہوںنے یہی ہیلی کاپٹرعوام کی دادرسی اور فلاح وبہبود کیلئے استعمال نہیںکیا۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت دنیامیںپاکستان کاجوامیج بنارہی ہے وہ لمحہ فکریہ ہے، انکی نااہلی کے باعث خیبرپختونخوا کوسیاسی،معاشی ،اقتصادی نقصان اٹھاناپڑاہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پررحمت سلام خٹک،افضل خان پنیالیہ،فرحان جھگڑا،ناصرموسیٰ زئی اورحاجی صفت اللہ بھی موجودتھے۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک طرف عمران خان اوروزیراعلیٰ وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف راگ الاپ رہے ہیںجبکہ ضلع ایبٹ آباد میںانڈر13کاٹرائل وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی پروٹول اورگرائونڈمیںہیلی کاپٹرکیلئے ہیلی پیڈبنانے کے باعث ملتوی ہوگیا،انڈ13 ٹرائل کیلئے اپر دیر،صوابی،مانسہرہ،بٹگرام اورہری پورسمیت دیگراضلاع سے کھلاڑی آئے تھے جووزیراعلیٰ کی وی آئی پی پروٹوکول کے بے چارے رل گئے۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ برٹش کونسل کی تعاون سے انگلینڈمیںپارلیمنٹرینزکیلئے کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ میں شرکت کے دوران اسدقیصرکے ہالی موالی بھی مزے لوٹ رہے ہیں،اسد قیصرہرایک گرہ میںاپنے ایک آدمی کولندن یاتراکامفت چکرلگواتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت میںاختیارات سے تجاوزکرکے سرکاری وسائل کاذاتی مقاصدکے حصول کیلئے بے دریغ استعمال کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :