وزیراعظم نوازشریف (آج ) حیدرآباد کا دورہ کریں گے
نوازشریف پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے، وزیراعظم ایک یونیورسٹی کے قیام، حیدرآباد ایئر پورٹ سے پروازوں کے آغاز، حیدرآباد کیلئے ایک ہزار بستروں کے ہسپتال کے قیام اور خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے،سینیٹر راحیلہ مگسی نوازشریف سابق وزیر اعلیٰ سردار ممتاز علی بھٹو سے بھی ون ٹو ون ملاقات کریں گے،ذرائع
اتوار 26 مارچ 2017 21:40
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنے دورہ حیدرآباد کے دوران سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سردار ممتاز علی بھٹو سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے ،اس بارے میں آئی این پی کوذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور شہباز شریف کی خواہش پر پر ہورہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات حیدرآباد میں (آج ) نواشریف کے اعزا میں دئیے گئے ظہرانے کے بعد ہوگی،اس سلسلے میں ممتاز بھٹو پیر کو کراچی سے حیدرآباد جائیں گے،زرائع کے مطابق ملاقات میں ممتاز بھٹو نوازشریف کے سامنے اہم مطالبات رکھیں گے جن میں سرفہرست سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی ازسر نو تحقیقات سمیت سندھ میں کرپشن کا خاتمہ اور کارروائی کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔اس کے علاوہ ممتاز بھٹو اپنے آبائی ضلع لاڑ کانہ میں 90 ارب کی کرپشن سے متعلق تحقیقات کے لئے بھی بات کریں گے ،ذرائع کے مطابق ممتاز بھٹو نوازشریف کو باور کرائیں گے کہ اگر ان کے مطالبات مان لئے جائیں اور ماضی کی طرح انہیں نظر انداز نہ کیا جائے تو وہ مستقبل میں (ن) لیگ کے ساتھ چلنے کے لئے کو فیصلہ کرسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.