برآمدات میں کمی کے باوجودنئی تجارتی پالیسی کی فنڈز استعمال نہ کرنا افسوسناک ہے ‘خلدون جاوید ملک
برآمدات میں اضافہ کیلئی6۔ارب کے فنڈز مختص کیے گئے لیکن ایک روپیہ بھی خرچ نہ ہوسکا، جولائی تا فروری تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ‘ چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن
پیر 27 مارچ 2017 14:57
(جاری ہے)
خلدون جاوید ملک نے کہا کہ نئی 3سالہ تجارتی پالیسی کے تحت حکومت نے 30جون2018تک برآمدات 35ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کررکھا ہے تاہم مختص فنڈز استعمال نہ کرنے سے برآمدات میں اضافے کی بجائے کمی کار جحان جاری ہے ۔
انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ جولائی تا فروری کے دوران تجارتی خسارہ20ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے اس کے باوجودوزارت خزانہ نے برآمدات میں اضافہ کیلئے مختص فنڈز تاحال جاری نہیں کے ۔انہوںنے کہا کہ اس فنڈز سے بیرون ملک صنعتی نمائشوں کا اہتمام، ملکی مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش اور دیگر مدوں میں استعمال سے ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا اس لیے اس فنڈز کو فی الفور استعمال میں لاکر ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کی جائے بصورت دیگر برآمدات کم اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہونگے ۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.