ہم مل جل کر ملک کواس کے اصلی مقاصد کی راہ پر گامزن کریں گے، میاں یاور زمان
پیر 27 مارچ 2017 23:11
(جاری ہے)
میاں یاور زمان نے کہا کہ باوجود اس کے کہ میرا حلقہ انتخاب اور ہے مگر اوکاڑہ میرا اپنا شہر ہے اس کی تعمیرو ترقی ا ور خوشحالی کیلئے میں نے ۸۰۰۲ سے ۳۱۰۲ کے دوران کروڑوں روپوں کے منصوبہ جات جن میں شاہرات کی خوبصورتی، واٹر سپلائی،سیوریج سمیت متعدد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ذاتی کاوش کی۔
انھوں نے کہا اوکاڑہ میں عوام کی تفریح کیلئے میاں زمان پارک بنایا گیا جبکہ نہر ایل بی ڈی سی ( لوئر باری دوآب) کیساتھ ۰۵ ایکڑ اراضی میں وائلڈ لائف تفریحی پارک بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ میاں یاور زمان نے اوکاڑہ پریس کلب کی تعمیر اور خوبصورتی کو ملک کی دیگر پریس کلبوں سے منفرد قرار دیتے ہوئے اوکاڑہ پریس کلب کے چیئرمین منیر چوہدری، صدر شہباز شاہین اور دیگر اراکین و عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر صحافیوں کے پر زورمطالبہ پر صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ جون کے بعد اوکاڑہ پریس کلب میں میاں محمد زمان ملٹی میڈیا ہال کی تعمیر کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔اوکاڑہ پریس کلب کی تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ بار سید زاہد عباس بخاری، ممبر پنجاب بار کونسل اختر حسین بھٹی، وائس چیئرمین شیخ لیاقت اور ضلع کونسل کی نمائندگی کرنے والے سیاسی رہنما عمار اجمل ، اور دیگر اکابرین اور صحافیوں نے شرکت کی۔آخر میں چیئرمین پریس کلب منیر چوہدری اور صدر شہباز شاہین نے صوبائی وزیر اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.