فیصل آباد،کہ وزیر اعظم نواز شریف کی محنتوں اور کاوشوں سے معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، بیگم خالدہ منصور

جمعرات 30 مارچ 2017 21:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ کی مرکزی رہنماو ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی انتھک محنتوں اور کاوشوں سے معیشت کا پہیہ تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ عمران خان جتنا مرضی شور مچا لیں، 2018ء کے الیکشن میں کامیابی انشاء الله مسلم لیگ (ن) کی ہو گی کیونکہ مسلم لیگ ( ن )عملی اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتتی ہے اور وہ عوام خدمت کا مشن ہر حال میں جاری رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے بڑے بڑے منصوبوں سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو ا ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ہماری حکومت کا محور عوام ہیں اس کو بہترین سہولیات پہنچانا ہی ہمارا منشور ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف ہرہفتے ترقی وخوشحالی کے کسی نئے منصوبے کا افتتاح کرتے ہیںجب کہ اس کے برعکس عمران خان روزانہ کی بنیاد پر کسی نئے غلط اعداد وشماربے بنیاد الزامات یا پھر کسی دھرنے اور فساد کافیتہ کاٹتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ2013 سے لے کر اب تک پاکستان کے تمام شعبوں میں نمایاں بہتری کے اثرات ہر جانب دیکھے جاسکتے ہیں۔ امن وامان ہو ،توانائی بحران ہویا پھر معاشی ترقی ، کامیابی و کامرانی ہر میدان میں محمدنوازشریف اور اُن کی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ ان تمام کامیابیوں کی بنیادی وجہ خلوص نیت سے ترقی وخوشحالی کی اُن صاف وشفاف پالیسیزز پر عمل درآمد ہے۔ اس کا واضح ثبوت ٹرانسپرنسی انٹرینشنل کی حالیہ رپورٹ ہے۔ جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں نمایاں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ اُمور حکومت میں شفافیت برقرار کرنے کے حوالے سے بھی زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :