
محکمہ زکوة و عشر کے تحت صوبہ میں زکوة کی تقسیم کے نظام کو مزید شفاف اور منصفانہ بنایا جائیگاتقریب سے صوبائی وزیر نا صر حسین ، سید قائم علی شاہ ،جسٹس زاہد قربان علوی ،خالد لطیف ودیگر کا خطاب
جمعہ 31 مارچ 2017 14:24

(جاری ہے)
چیئر مین سندھ زکوة کو نسل جسٹس زاہد قربا ن علوی ،ممبر سندھ زکوة کونسل خالد لطیف بھی مو جو د تھے ۔
صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے اس مو قعہ پر اپنے خطاب میں صوبے کے عوام اور خاص طور پر زکوة کے نظام کے سلسلے میں تاریخی اقدامات پر سید قائم علی شاہ کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ،انھوں نے کہا کہ بحثیت وزیر اعلی سندھ اور بحثیت سینئر رہنما قائم علی شاہ کی عوام کیلئے خدمات اور پارٹی کیلئے رہنما ئی نا قابل فرامو ش ہیں جتنی تعریف کی جا ئے وہ کم ہے ،صوبا ئی وزیر نے صوبے میں زکوة کے نظام پر مزید روشنی ڈالتے ہو ئے بتایا کہ سندھ بینک کے توسط سے ایک لاکھ افراد میں گزارہ ا لائو نس کے طور پر زکوة فنڈز سے ایک ارب 20 کروڑ روپے سالانہ تقسیم کیئے جا تے ہیں ۔زکو اة فنڈز سے 25 کروڑ روپے سالانہ سماجی بہبو د ،ما لی معاونت اور غریب لڑکیو ں کیلئے جہیز وغیرہ کے حوالوں سے خرچ کیئے جا تے ہیں ،صوبے کے ڈویژنل اسپتالوں جیساکہ سولاسپتال ،جنا ح اسپتال وغیرہ کے غریب مر یضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے زکوة فنڈز سے 35 کروڑ روپے سالانہ فراہم کیئے جا تے ہیں ۔پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ زکو اة وعشر کا محکمہ نو جو ان وزیر سید نا صر حسین شاہ کے حوالے کیا گیا ہے اور وہ ایک سید و سچے آدمی ہیں امید ہے کہ وہ محکمہ زکوة و عشر میں زکوة کی تقسیم کے نظام کو مزید منصفانہ اور شفاف بنا ئینگے ۔قائم علی شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پیپلز پا رٹی ملک بھر کے غریب اور مظلو م عوام کی آواز ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کہتے تھے کہ طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں ۔ملک میں بیروز گاری اور غربت بہت ہے پیپلز پا رٹی لوگوں کو روزگار دینے اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکناًاقدامات کررہی ہے ،انہو ں نے مزید کہا کہ صوبے اور خصوصاًکراچی میں عوام کو جلد از جلد آرام دہ اور سستی سفری سہولیا ت درکا ر ہیں جس کیلئے حکومت فوری اقدامات میں مصروف ہے ،سندھ زکوة کو نسل کے چیئر مین جسٹس زاہد قربا ن علوی اور ممبر خالد لطیف اپنے خطابا ت میں سید قائم علی شاہ کے وزیر اعلی کے دور حکومت میں زکوة و عشر کے محکمے میں کیئے گئے بہترین اقدامات کو سراہا اور انکی تعریف کی ،انھو ں نے کہا کہ قائم علی شاہ کی خدمات صوبے اور پا رٹی کیلئے نا قابل فرامو ش ہیں ۔اس مو قعہ پر مہمانو ں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی گئیں ،جبکہ قائم علی شاہ کی صوبے کیلئے بہترین خدمات پر انھیں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.