
سلامتی کونسل: یوکرین میں فوری جنگ بندی کے لیے سفارتکاری پر زور
یو این
ہفتہ 2 اگست 2025
16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے شعبہ سیاسی امور و امن کاری میں یورپ کے لیے سیکرٹری جنرل میروسلاو جینکا نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں روس کے حملوں سے انسانی نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔ رواں ہفتے شہری علاقوں پر ڈرون اور میزائل حملوں میں حاملہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فوری جنگ بندی عمل میں لانے اور تباہی کو روکنے کے لیے سفارتی راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔
یوکرین کے لوگ تین سال اور چھ ماہ سے ناقابل تصور ہولناک حالات، اموات، تباہی اور بربادی کا سامنا کر رہے ہیں جن کی ابتلا جلد از جلد ختم ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایام اور ہفتوں میں جنگ کی نہیں بلکہ سفارت کاری کی ضرورت ہے اور اقوام متحدہ اپنے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی مطابقت سے منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام میں مدد دینے کو تیار ہے۔
(جاری ہے)
شہری تنصیبات پر حملے
انہوں ںے کونسل کو بتایا کہ 30 اور 31 جولائی کی رات دارالحکومت کیئو پر روس کے حملے میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 31 افراد ہلاک اور 159 زخمی ہوئے۔ یہ فروری 2022 سے شروع ہونے والے روس کے حملوں میں کسی ایک رات بچوں کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
ان حملوں میں 27 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں سکول، ہسپتال اور یونیورسٹی بھی شامل ہیں۔
ایک حملے میں رہائشی عمارت کا ایک پورا حصہ تباہ ہو گیا اور بہت سے لوگ ملبے تلے دب گئے۔اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اور ان کے مقامی شراکت دار متاثرہ لوگوں کو پناہ کا سامان، ہنگامی نفسیاتی مدد اور قانونی مشاورت مہیا کرنے میں مصروف ہیں۔
بھاری انسانی نقصان
اطلاعات کے مطابق، کیئو کے علاوہ ایک رات میں سات دیگر علاقوں میں بھی حملے ہوئے جن میں کم از کم 120 شہری ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
دونیسک میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، خارکیئو میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی اور سات افراد زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں، سومے، کیرسون اور ژیپوریژیا میں بھی درجنوں ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔کامیانسک میں ایک ہسپتال پر حملے میں تین افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ نوووپلاتونیوکا میں چھ افراد کی ہلاکت ہوئی جو انسانی امداد کے منتظر تھے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ رواں سال جون تک روس کے حملوں میں مجموعی طور پر 716 بچوں سمیت 13,580 شہری ہلاک اور 34 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
جنگی قیدیوں کا قتل
میروسلاوو جینکا نے یوکرین کے حملوں سے روس میں انسانی نقصان کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 اور 29 جولائی کے درمیان روس کے حکام نے بیلوگورود، رینسک، کرسک، لینن گراڈ اور روستوو میں شہری تنصیبات کی تباہی کی اطلاع دی ہے۔
بین الاقوامی قانون کے مطابق ایسے حملے ممنوع ہیں اور انہیں فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔انہوں نے بتایا ہے کہ یوکرین کے جنگی قیدیوں کے حقوق کی پامالی سے متعلق اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کے مطابق، روس کی قید سے رہا ہونے والے یوکرینی فوجیوں اور دیگر نے بتایا کہ انہیں دوران قید مارا پیٹا گیا، بجلی کے جھٹکے لگائے گئے اور ان کا دم گھونٹنے کی کوشش کی گئی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ روس کی قید میں 106 یوکرین جنگی قیدیوں کو سزائے موت دیے جانے کی مصدقہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
حسینہ کی معزولی کے ایک سال بعد بھی بنگلہ دیش منقسم کیوں؟
-
یورپ میں مائع آئٹمز کے ساتھ جہاز میں سفر کرنا جلد آسان
-
امریکہ پاکستان سے تیل کا معاہدہ کیوں کر رہا ہے؟
-
ٹرین فریش بریکیج آف ریل کی وجہ سے ہوئی ہے،اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی
-
اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے، عرفان صدیقی
-
ایران کے صدر کے دورہ پاکستان سے پاک ایران تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کو فروغ ملے گا، عطاء اللہ تارڑ
-
پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹرز نے خصوصی رپورٹ شائع کردی
-
غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے فاقہ کشوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کی تجاویز غور و خوض کے لیے رکن ممالک کے حوالے
-
ہیٹی گینگ وار: اپریل سے جون کے دوران 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک
-
سلامتی کونسل: یوکرین میں فوری جنگ بندی کے لیے سفارتکاری پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.