Live Updates

علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کو میرٹ کیخلاف انتخاب قرار دیدیا

مجھ سے اگر پوچھیں تو سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا، صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 2 اگست 2025 16:59

علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کو میرٹ کیخلاف انتخاب قرار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مشعال یوسفزئی کو سینیٹر بنوانے ہر شدید تحفظات برقرار ہیں، مشعال یوسفزئی کے سنیٹر بنائے جانے کو انصاف و میرٹ کیخلاف انتخاب قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران علیمہ خان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، آپ ان کے خلاف تھیں ۔

علیمہ خان سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایسے لوگوں پر بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ انصاف ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے اگر پوچھیں تو سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا۔ علیمہ خان نے کہا کہ میرٹ کی بات ہو تو مشعال یوسفزئی کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں، انصاف ہونا چاہیے تھا، بس میں اتنا ہی کہوں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات