Live Updates

بیٹے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان

ہفتہ 2 اگست 2025 16:59

بیٹے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاج کا حصہ نہیں بنیں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروادی گئی، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ان کی اپنے بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے ٹیلیفون پر گفتگو کروائی گئی ہے، جیل میں ان کے اخبارات بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بچے صرف مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، میرے بچے سیاست یا احتجاجی تحریک کاحصہ نہیں بنیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات