سینیٹر سراج الحق کی کراچی میں کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت ،رہائی کا مطالبہ

جمعہ 31 مارچ 2017 23:45

سینیٹر سراج الحق کی کراچی میں کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت ،رہائی کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، اسداللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم اور پروفیسر محمد ابراہیم نے کراچی میں جماعت کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ سے احتجاج کا حق نہیں چھینا جا سکتا۔

(جاری ہے)

پولیس ظلم و جبر اور تشدد سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔ جلسہ جلوس اور احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی و ضلعی حکومتیں احتجاج روکنے کی بجائے لوڈ شیڈنگ ختم کرائیں،وزیر اعلیٰ سندھ کے الیکٹرک کی زیادتیوں کا نوٹس لیںاور شہریوں کو ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں ۔انہوں نے کہاکہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :