ْ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘وزیر تعلیم

ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

اتوار 2 اپریل 2017 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز او رایم سی ڈی پی پروگرام بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ تمام شہریوںکو برابری کی بنیاد پر تعمیر وترقی کے مواقع میسر آسکیںدارالحکومت مظفرآباد کے ہر علاقہ میں تعمیراتی منصوبے عوامی ضروریات کے مطابق تعمیر کئے جا رہے ہیں عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے تعمیراتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے ہماری ترجیحات عوام ہیں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر عوامی منصوبوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی اب کرپشن کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر بھر میں سوا ارب روپے کی لاگت سے اٹھائیس سو سے زائد منصوبہ جات جن میں بنیادی ضروریات زندگی تعلیم صحت کے منصوبہ جات شامل ہیں ان پر تیزی سے کام جاری ہے آزادکشمیر کے عوام کو میعاری تعلیم کی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت نے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی این ٹی ایس کا نفاذ کر کے برابری کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار مل سکے محکمہ تعلیم سے سفارشی اور سیاسی کلچر کا خاتمہ کرنے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات عوام کے سامنے ہیں سیاسی اور برادریوں کی بنیاد پر نوکریوں کی لوٹ سیل محکمہ تعلیم سے ختم کر دی ہے کوئی بھی سرکاری ذمہ دار حکومتی پالیسی کے مغائر کام کرے گا تو اسے احتساب کے عمل سے گزرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر عوام نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اتریں گے عوام سے گزشتہ انتخابات میں جو وعدے کئے وہ پورے کر رہے ہیں جو کام کر سکتے ہیں وہی وعدے عوام سے کئے ہیں مسلم لیگ ن نے گڈ گورننس ، میرٹ ، عوام کی خوشحالی کا جو منشور دیا اس پر من وعن عملدرآمد کریں گے