وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ،شعبہ زراعت سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے خصوصی طو رپر شرکت کی او رگندم خریداری پالیسی کے حوالے سے تجاویز پیش
منگل 4 اپریل 2017 23:32
(جاری ہے)
وزیراعلی نے اجلاس کے آغاز پر کابینہ کے اراکین کوبتایا کہ بھکی میں 1200میگا واٹ کا گیس پاور کامنصوبہ رواں ماہ کے وسط میں 750میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گااوراس سلسلے میں بھکی گیس پاور منصوبے کی دونو ں ٹربائنز کے کامیابی سے ٹرائل ٹیسٹ ہو رہے ہیں- انشاء اللہ وزیراعظم محمد نوازشریف اس کا افتتاح کریں گے اوریہ منصوبہ 2سال سے بھی کم عرصے میں بجلی کی پیداوار شروع کر رہاہے جو کہ دنیا میں ایک ریکارڈہوگا-نومبر ، دسمبر میںاس منصوبے کی تیسری ٹربائن چلے گی اور 1200میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی- انہوں نے بتایا کہ مئی 2015 میں گیس پاور منصوبوں کی منظوری دی گئی جس کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کے جرات مندانہ فیصلوں کو جاتا ہے جنہو ںنے مخالفت کے باوجود میری درخواست پر ان منصوبوں پر کام کرنے کی اجازت دی اور 2برس کے کم عرصے میںیہ خواب حقیقت کا روپ دھار رہاہے - وزیراعظم محمد نوازشریف کی دور اندیشی کے باعث آج گیس پاور منصوبے انتہائی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیںجبکہ سی پیک کے تحت1320میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ رمضان المبارک سے قبل 660میگا واٹ بجلی فراہم کر ے گا اوریہ منصوبہ رمضان المبارک کے دوران 660میگا واٹ مزید بجلی پیدا کرے گا-اس طرح موسم گرما میں ان دو منصوبوں سے 2ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی اوراس اضافی بجلی سے عوام کو ریلیف ملے گا- پنجاب کا بینہ کے اجلاس میں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے او ران حقوق کے تحفظ کے لئے بروقت اور بہترین اقدامات پر وزیراعلی شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا گیااور پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ وزیراعلی شہبازشریف کے اقدامات کے باعث آج کسان کی حالت پہلے سے بہت بہترہے -پنجاب کابینہ کے شرکاء نے گیس پاور منصوبوں کی تیزی سے تکمیل پر وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ذاتی کاوشوں او رانتھک محنت کی تعریف کی اور کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعلی محمد شہبازشریف جس جذبے اور عزم کے ساتھ توانائی منصوبوں کو رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کررہے ہیں ،پاکستان کی 70برس کی تاریخ میں اس کی کوئی مثا ل نہیں ملتی-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.