سپریم کورٹ کا افغانستان اسمگل کی گئی خاتون کو واپس لانے کا حکم
پولیس کا موقف ہے کہ ایسی کوئی خبر نہیں کہ راول پنڈی سے خواتین کو اسمگل کرتے ہوئے افغانستان بھیجا جارہا ہے ،اگر خواتین کی سمگلنگ ہورہی ہے تو خطرناک بات ہے‘ اگر خواتین کی سمگلنگ نہیں ہورہی تو سنسنی کیوں پھیلائی گئی بعض اندرونی و بیرونی عوامل پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ایشو اٹھاتے ہیں‘ اگر ایسا کوئی ناسور موجود ہے تو اسے ختم کرنے کے لئے جو کردا ادا کرسکے کریں گے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریمارکس
جمعرات 6 اپریل 2017 15:10
(جاری ہے)
دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے معروف کارکن اور ماہر قانون عاصمہ جہانگیر کو کیس میں عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے افغانستان میں اسمگل کی گئی خاتون کو فوری پاکستان لانے کا حکم دیدیا ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، اگر خواتین کی سمگلنگ ہورہی ہے تو خطرناک بات ہے۔ پولیس نے تو کہہ دیا عورتوں کی سمگلنگ کا کوئی معاملہ نہیں ، اگر خواتین کی سمگلنگ نہیں ہورہی تو سنسنی کیوں پھیلائی گئی بعض اندرونی و بیرونی عوامل پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ایشو اٹھاتے ہیں۔ اگر ایسا کوئی ناسور موجود ہے تو ختم کرنے کے لئے جو کردار ادا کرسکے کریں گے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ رزاق مرزا نے کہا کہ خواتین کی خرید و فروخت کے کسی گروہ کا وجود نہیں۔ ایک شخص مختار کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ فرزانہ اور اس کے ساتھی شادیوں کے معاملے پر لوگوں کو پھنساتے تھے۔ فرزانہ کو کنواری ظاہر کرکے افغان شہری سے شادی کرائی گئی۔ افغانستان سے فرزانہ کو مختلف چینل استعمال کرکے واپس لایا جاسکتا ہے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.