وزیراعظم نوازشریف نے ملک و قوم کی تقدیر بدل کررکھ دی ہے،ملک شاکر اعوان

وادی چٹھہ سمیت پورے حلقے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ،وادی چٹھہ جنوبی تراپ کیلئے بجلی 30لاکھ روپے اور چار کلومیٹر سڑک کوپختہ کرنے کا اعلا ن،ملک امیرخان

پیر 10 اپریل 2017 23:48

وزیراعظم نوازشریف نے ملک و قوم کی تقدیر بدل کررکھ دی ہے،ملک شاکر اعوان
تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی و تنظیم اعوان کے چیئرمین ملک شاکر اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے ملک و قوم کی تقدیر بدل کررکھ دی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ،ہمیں مسائل ورثے میں ملے تھے لیکن ہر آنے والے دن کے ساتھ حکومت کی دلچسپی کی وجہ سے مسائل کم ہورہے ہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی اگلے سال تک ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اینڈ کمپنی2018ء کے انتخابات کے حوالے سے جو خواب دیکھ رہی ہے اس پر کوئی انہیں روک نہیںسکتا،خواب دیکھناہر فرد کا بنیادی حق ہے،عمران خان کو چاہیے کہ وہ خوابوں کی دنیا سے باہر نکل کر زمینی حقائق کو دیکھیں تاکہ ان کواندازہ ہوسکے کہ پاکستان میں کس قدرتعمیر وترقی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے جس طرح ملک و قوم کی خدمت کی جس سے خطے کی تقدیربدلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 18اپریل کو شیر پر مہر لگائیں اور مسلم لیگ(ن) اورملک شہریار اعوان کو کامیاب کرائیں اور اپنے علاقے کی تعمیروترقی کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہ گنگ پی پی 23یونین کونسل کوٹگلہ کے گائوں وادی چٹھہ جنوبی تراپ ملک عبدالحفیظ (پاکستان مسلم لیگ(ن)میڈیا اسسٹنٹ میڈیا سیل مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آبادکے ڈیرے پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسے میں ملک شاکر اعوان،ملک امیر خان ٹمن پولیٹکل سیکرٹری سردارممتازٹمن،پنجاب حکومت کا وفدوحید گل ایم پی اے لاہور،نذیرسواتی خان ڈپٹی میئر لاہور،مہر محمود ڈپٹی میئرلاہور،مظہر بھٹی ،ملک ارشد اعوان ،ملک غلام صفدرسابق امیدوار چیئرمین تراپ اوریوسی کوٹگلہ کے دیگر معزز شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار ممتاز ٹمن کے پولیٹکل سیکرٹری ملک امیر خان نے کہا کہ اس گائوں کی محرومی دیکھ کر دکھ ہو رہاہے ،ہمارا حلقہ بہت پسماندہ ہے کوشش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد اس علاقے سمیت پورے حلقے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیاجاسکے ۔

میں وادی چٹھہ جنوبی تراپ میںبجلی کیلئے 30لاکھ روپے اور چار کلومیٹر سڑک کوپختہ کرنے کا اعلا ن کرتا ہوں ،یہ اعلان نہیں حقیقت ہے ااور چار کلومیٹر انشاء اللہ ملک شہریار اعوان ایم پی اے منتخب ہونگے تو وہ اس سڑک کو پختہ کرنے کیلئے گرانٹ دیں گے اور آئندہ بھی یہ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوںنے ملک عبدالمجید کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اس گائوں کی ترقی کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی،مختلف طریقوں سے ہمیں باور کراتے رہے ا ور آج ہم بھی کچھ نہ کچھ ازالہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بعدازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وادی چٹھہ جنوبی تراپ یوتھ کے صدرملک عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اوراس گائوں کے مکین پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی و تنظیم اعوان کے چیئرمین ملک شاکر اعوان ،سردارممتازٹمن کے پولیٹکل سیکرٹری ملک امیر خان ،پنجاب حکومت کے وفد جس میں وحید گل ایم پی اے لاہور،نذیر سواتی ڈپٹی میئر لاہور،مہرمحمود ڈپٹی میئر لاہور،مظہر بھٹی،ملک ارشد اعوان کووادی چٹھہ جنوبی تراپ میںجلسے میں شرکت کرنے پر شکر گزار ہوں،اپنے قیمتی وقت میںسے کچھ وقت ہمارے لئے نکالااور ہمیں عزت بخشی، ہمارے علاقے کی ترقی کیلئے آپ کی کاوشیں رنگ لائیں گی اور آپ کی یہ کوشش سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔

ملک عبدالمجید نے مزید کہاکہ سردار ممتاز ٹمن اور پولیٹکل سیکرٹری ملک امیر خان کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے بجلی کیلئے 30لاکھ روپے اور 4کلومیٹر سڑک کی پختی کا اعلان کیا ہے،اس سے پہلے وادی چٹھہ کی تاریخ میں ملک ظہور انور اعوان مرحوم نے کچی سڑک بنانے کیلئے 150گھنٹہ اور پلیاں کیلئے فنڈدیا تھاا س کے بعد سردار ممتاز ٹمن نے بجلی اور سڑک پختہ کرنے کیلئے ہماری مدد کی۔

انہوں نے کہاکہ وادی چٹھہ کے عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم تھے، ہمارے اردگرد گائوں میں بجلی تھی لیکن ہمارے گائوں کو سیاسی رقابت کی وجہ سے ہمیشہ نظر انداز کیاگیا حالانکہ یہاں سے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی جیتی ہے۔ سردار ممتاز ٹمن سے پہلے سردار منصورحیات ٹمن،سردار فیض ٹمن اور دیگر ہمیشہ کامیاب ہوتے رہے لیکن ہماری کمزور آواز کو نہیں سناگیالیکن ہماری کوششیں جاری رہی۔

انہوں نے کہاکہ 2014ء سے نوجوانوں کی بھرپور تائید سے اپنی آواز کو ایوانوںتک پہنچایا اور بالاخر آج ہمیں بجلی اور سڑک کی گرانٹ کے اعلان کی خوشخبری سننے کا موقع ملا،وادی چٹھہ جنوبی تراپ کے مکینوںسمیت تمام کیلئے آج کا دن یادگار دن ہے اورآئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) سے ہمیں بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔ملک عبدالمجید نے کہاکہ اس کامیاب جلسے کے بعد ملک شہریار کی کوٹگلہ یونین کونسل سمیت پورے حلقے سے کامیابی یقینی ہوگئی ہے او رملک شہریار کامیاب ہو کر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

علاقے کے سماجی و سیاسی شخصیات نے ملک عبدالمجیدکو کامیاب جلسہ کرانے پر مبارکباددی اور کہاکہ وہ اپنے علاقے کی محرومیوں کے ازالے کیلئے اسی طرح جدوجہد جاری رکھیں گے اور وادی چٹھہ کے لوگوں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچاتے رہیں گے۔جلسے سے وحید گل ایم پی اے ،نذیر سواتی خان ڈپٹی میئر لاہور، مہرمحمودڈپٹی میئرنے بھی خطاب کیا۔