کلبھوشن پاکستان میں آم کھانے اور خالہ جی کے گھر دودھ پینے نہیں آیا تھا، پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد ہوناچاہیے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار قرض ملنے پراس طرح خوش ہوتے ہیں،اس طرح بے اولاد کے گھر میں اولاد پیدا ہو، جلد معاشی اور نظریاتی کرپٹ افراد کے گریبانوں تک عوام کے ہاتھ پہنچیں گے، پاکستان میں مسلح دہشت گردی کے ساتھ معاشی دہشت گردی بھی ہو رہی ہے۔ پانامہ لیکس، وکی لیکس، ڈان لیکس، دبئی کی جائیدادیں، معاشی دہشت گردی کی واضح مثالیں ہیں
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 11 اپریل 2017 21:42
(جاری ہے)
اس موقع پر مولانا سمیع الحق ، لیاقت بلوچ ، مولانا ابتسام الٰہی ظہیر و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی اور اندرونی خطرات لاحق ہیں۔
یہ ملک مدینہ منورہ کے بعد واحد ریاست ہے جو نظریہ کی بنیاد پر بنی۔ جب تک نظریہ پاکستان پاکستان میں نافذ نہ ہو ملک مضبوط نہیں ہو سکتا۔ نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی پاکستان کے ساتھ غداری ہے۔ ہم سب پاکستان میں اللہ کا نظام چاہتے ہیں۔ اگر حکمران اللہ کو حقیقی بادشاہ تسلیم کرتے ہیں تو نظام بھی تسلیم کریں۔ پاکستان میں مسلح دہشت گردی کے ساتھ معاشی دہشت گردی بھی ہو رہی ہے۔ پانامہ لیکس، وکی لیکس، ڈان لیکس، دبئی کی جائیدادیں، معاشی دہشت گردی کی واضح مثالیں ہیں۔ جماعت اسلامی نے کرپشن اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے ملک کا ہر دروازہ کھٹکھٹایا۔ بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے آئی ایم ایف اور دیگر اداروں نے ہم پر اپنے نظام مسلط کئے ہوئے ہیں۔ ملک کے پرائمری نظام تعلیم کو این جی اوز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام کے ہاتھوں میں ورلڈبینک کی ہتھکڑیاں ڈال دی گئی ہیں۔ جب سخت شرائط پر قرض ملتا ہے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس طرح خوش ہوتے ہیں جس طرح بے اولاد کے گھر میں اولاد پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک شہر میں جا کر عوام کو موبلائز کریں گے اور جلد معاشی اور نظریاتی کرپٹ افراد کے گریبانوں تک عوام کے ہاتھ پہنچ جائیں گے۔ اگر عدالتوں پر عوام کا اعتماد ختم ہو گیا تو خطرہ ہے عوام قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور چوکوں اور چوراہوں پر انصاف کرینگے جو پاکستان کے لئے کسی طور پر ٹھیک نہیں ہو گا۔ سود کے حوالے سے جج کے ریمارکس سے عوام مایوس ہوئے ہیں۔ ہمارے حکمران چاہتے ہیں کہ مغرب کی طرح قانون کی عملداری ہو۔ ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ مغرب میں جانوروں کے حقوق ہیں مگر پاکستان میں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی ایف آئی آر کے لئے بھی عوام کو دھرنے دینے پڑتے ہیں۔ ہم پاکستان میں شخصی حکمرانی کی بجائے اللہ کا نظام چاہتے ہیں اور مسلمانوں نے نظریہ پاکستان کے لئے ہی بھارت سے ہجرت کی اور پاکستان کی جدوجہد میں حصہ لیا۔ پاکستان کو ہر قیمت پر اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائیں اور اس کے لئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کریں گے اور عملی شکل میں نظام مصطفیؐ لائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو دہشت گرد تھا اور دہشت گردی کیلئے پاکستان آیا تھا۔ ہم کسی طور پر بھی اس کے پھانسی کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی پاکستانی حکومت کو عالمی دباؤ کے نتیجے میں اس کو پھانسی دینے سے پیچھے ہٹنا چاہئے۔ حقیقت یہی ہے کہ ہمارے پاس اس کو پھانسی دینے سے پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.