مشعال خان کا قتل، 8 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اپریل 2017 12:51

مشعال خان کا قتل، 8 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2017ء) : عبد الولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم مشعال خان کو تشدد کے بعد قتل کرنے والے 8 ملزمان کو پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مشعال خان کے قتل کے الزام میں گرفتار 8 ملزمان کی پیشی ہوئی۔ عدالت نے 8 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کو سخت سکیورٹی میں اے ٹی سی عدالت لایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو 4 روز تک جسمانی ریمانڈ میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :