جدید تدریسی اور تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے اساتذہ کو ہرممکن سہولیات فرہم کی جائیں گی،ڈاکٹر عبدالرزاق صابر
پیر 17 اپریل 2017 16:23
(جاری ہے)
اس موقع پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سعیدالحسن چشتی، کیو ای سی تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گل حسن بلوچ، ڈائریکٹر گوادر کیمپس اعجاز احمد بلوچ اور پروگرام کوارڈینیٹر چاکر حیدر کے علاوہ گوادر کیمپس کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
پانچ روزہ پروفیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئییونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرنے مذید کہا کہ درس و تدریس کا پیشہ ایک مقدس اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے۔اس مقدس پیشے سے انصاف کرنے کے لئے اساتذہ کے لئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ مستقبل کے معماروں کی بہتر طور پر رہنمائی کر سکیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی اس ٹریننگ پروگرام سے گوادر کیمپس کے نئے بھرتی ہونے والے نوجوان فیکلٹی ممبران کو اپنی پیشہ ورانہ حلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا بہترین موقع ملے گا اور ان کے لئے کامیابیوں کی نئی راہیں کھلی گی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ گوادر کیمپس بہت جلد یونیورسٹی آف گوادر کی شکل اختیار کرے گی جہاں آپ کو ملک و بیرون ملک ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے ایچ ای سی سکالرشپ، ریسرچ گرانٹ، ریسرچ پروجیکٹ، قومی اور بین الاقوامی کانفرنس، ورکشاپ اور سمینار میں شرکت کے مواقع کے علاوہ ترقی کرنے اور آگے جانے کے لئے مزید مواقع اور سہولیات ملیں گی۔ انہوں نے گوادر کیمپس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تربیتی پروگرام کے انعقاد میںتعاون کرنے اور خصوصی دلچسپی لینے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا شکریہ اداکیا۔ آخر میں انہوں نے اس ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر گل حسن بلوچ،ڈائریکٹر گوادر کیمپس اعجاز احمد بلوچ اور پروگرام کوارڈینیٹر چاکر حیدر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سعیدالحسن چشتی اور بیوٹمز کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام لودھی اور دیگر ریسورس پرسن کے گوادر کیمپس آمد اور ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آیئندہ بھی تربت یونیورسٹی میں معیاری تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ میں تعاون جاری رکھیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعیدالحسن چشتی نے مختصر عرصے میں گوادر کیمپس کے قیام کو تربت یونیورسٹی کا تاریخی کارنامہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہاں کے لوگوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا بے پناہ جذبہ موجود ہے۔اس پانچ روزہ پروفیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد گوادر کیمپس میں نئے بھرتی ہونے والے فیکلٹی ممبران کو یونیورسٹی میں تدریس و تحقیق کے جدید طریقہ کار سے روشناس کرانے کے علاوہ انتظامی معاملات میں انکی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا اور استعدادکار میں اضافہ کرنا ہے۔اس پروگرام میں ابلاغی مہارت، لیڈرشپ، جدید تحقیقی طریقہ کار، مائیکروٹیچنگ، ریسرچ فلاسفی،لرنر سائیکالوجی، ریسرچ پیپر رائیٹنگ اور یونیورسٹی میں پڑھانے کے جدید اور سائینسی طریقہ کار کے علاوہ انتظامی معاملات سے متعلق شرکاء کو تربیت دی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.