پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ٹریننگ لیب بنانے کا منصوبہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ارسال

پیر 17 اپریل 2017 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ٹریننگ لیب بنانے کا منصوبہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ارسال کردیا گیا۔ منصوبے کو ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کے لیے سفارشات محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ارسال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ٹریننگ لیب بنانے کا منصوبہ محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کردیا گیا۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 52 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ منظوری کے بعد جولائی میں منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ جون 2018ء تک مکمل ہو جائے گا۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :