اے این پی نے پارلیمنٹ ہائوس جاری دھرنا ختم کردیا، وزیر داخلہ کے ڈیڑھ لاکھ پختونوں کے بلاک شناختی کارڈ عارضی طورپر کھولنے کا خیر مقدم
دیگر بلاک شناختی کارڈ بھی دو ماہ کے لئے کھول دیئے جائیں جو اپنے پاکستانی ہونے کے دستاویزات پیش کردیں، ان کا شناختی کارڈ مستقل بنیادوں پر کھول دیا جائے ،جو ثابت نہ کر سکیں ان کا بلاک کردیا جائے، غلام احمد بلور، امیر حیدر ہوتی ودیگرکی میڈیا سے گفتگو
پیر 17 اپریل 2017 23:38
(جاری ہے)
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے تاہم پورا کام کیا جائے ادھورا نہ کیا جائے ۔
تمام ان بلاک شناختی کارڈ کھولے جانے چاہیے تاکہ سب اپنے پاکستانی ہونے کا ثبوت دے سکیں ۔ جن کے پاس پاکستانی ہونے کا ثبوت نہ ہوں انہیں چاہیے گرفتار کریں ۔ تاہم جو دستاویزات دے دیں انہیں پاکستانی شہری تصور کرکے ان کے شناختی کارڈ کھولیں جائیں ۔ ہمارا مطالبہ کس حد تک پورا ہو چکا ہے اس لئے اب احتجاج کی مزید ضرورت نہیں ہے ۔ اب دو ماہ میں پاکستانی ہونے کے تصدیقی عمل کا جائزہ لیں گے ۔ اے این پی رہنماء امیر حیدرخان ہوتی اوردیگرنے کہا ہے کہ بلاک شناختی کارڈ کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ہو ا تھا تاہم اس کے نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر ہونے پر بھوک ہڑتال کی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف شناختی کارڈ والوں کوہی نہ رگڑا جائے اس کو بھی پکڑا جائے جس نے جعلی شناختی کارڈ جاری کیے ۔ ہمیں کسی مسئلے پر سیاست کا کوئی شوق نہیں ۔ قومی وحدت کے لئے احتجاج پر مجبورہوئے ۔ …(م د +ار)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.