پانامہ فیصلہ ، سپریم کورٹ کو غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اپریل 2017 11:34

پانامہ فیصلہ ، سپریم کورٹ کو غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2017ء) : پانامہ کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔ پانامہ فیصلے کے پیش نظر سپریم کورٹ کو غیر معمولی سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی غیر معمولی سکیورٹی کے لیے عدالت کے باہر 500سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جبکہ سکیورٹی فرائض کے لیے رینجرز کی اضافی نفری بھی سپریم کورٹ کے باہر تعینات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پانامہ کے فیصلے کے دن پولیس نے سیاسی رہنماﺅں کوسرلکل سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ہر سیاسی رہنما کو چھ سے آٹھ پولیس اہلکار سکیورٹی فراہم کریں گے۔ جبکہ پانامہ کیس کے فریقین عمران خان، شیخ شید اور سراج الحق کو بھی خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ عدالت میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے داخلہ پر پابندی عائد ہو گی۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کے ناکوں پر بھی اضافی نفری موجود ہو گی۔ اس ضمن میں پولیس نے بھی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تمام فریقین کو پندرہ، پندرہ پاسز دئے جائیں گے۔