ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر فخر ہے ، کرس گیل

مستقبل میں بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین کو محظوظ کروں گا ،ویسٹ انڈیز کے بلے باز کا بیان

جمعرات 20 اپریل 2017 17:01

راجکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) ویسٹ انڈیز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر فخر ہے ، مستقبل میں بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین کو محظوظ کروں گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گجرات لائنز کے خلاف میچ میں عمدہ پرفارمنس سے اعتماد بحال ہو گیا ہے، میں طویل عرصے سے اس اننگز کے انتظار میں تھا اور اس اننگز نے ثابت کر دیا کہ میری کرکٹ ابھی باقی ہے، کوشش ہو گی کہ مستقبل میں بھی اسطرح کی اننگز کھیل کر شائقین کو لطف اندوز کروں، 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر ملک سمیت تمام فرنچائزز اور شائقین کی حوصلہ افزائی پر ان کا مشکور ہوں۔

متعلقہ عنوان :