سیا لکو ٹ،گر می کی شد ت اور درجہ حرارت میں اضا فہ، ہیڈمرا لہ کے مقا م پر پا نی کی سطح51ہزارکیو سک تک پہنچ گئی

جمعرات 20 اپریل 2017 23:50

سیا لکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) گر می کی شد ت اور درجہ حرارت میں اضا فہ، ہیڈمرا لہ کے مقا م پر پا نی کی سطح51ہزارکیو سک کو پا ر کر گئی ۔تفصیلا ت کے مطا بق جمعرات کی شام دریا ئے چنا ب ،دریا ئے جمو ں تو ی،دریا ئے منا ور تو ی کے سنگم ہیڈ مر الہ کے مقا م پر پا نی کی آمد51ہزار752کیو سک جبکہ ہیڈ خانکی کے لئے اخرا ج30ہزار552کیو سک ریکا رڈ کیا گیا۔

ہیڈ مرا لہ اتھا رٹی کے مطا بق دریا ئے چنا ب میں پانی کی آمد46ہزار693کیو سک،در یا ئے جمو ں توی میں3ہزار407کیو سک، در یا ئے منا ور تو ی16 سو52کیو سک آمد ریکا رڈ کی جا رہی ہے اور پا نی کی سطح در جہ حرارت میں اضا فہ کی بنا ء پر بلند ہو رہی ہے ۔جبکہ نہر اپر چنا ب کو10ہزار200کیو سک اور نہر مر الہ راوی لنک کو بھی 11ہزار کیو سک پانی کی فرا ہمی جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

اور چند روز میںنہر مر الہ راوی لنک کو پا نی کی فرا ہمی 15ہزار کیو سک تک شر وع کر دی جا ئے گی ۔دو سری طر ف مقبو ضہ جمو ں کشمیر سے سیا لکو ٹ میں داخل ہو نے والے نالہ ایک ،نا لہ ڈیک اور نا لہ پلکھو میں بھی پا نی کی سطح بلند ہو نا شر وع ہو گئی ہے ۔محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق سیا لکو ٹ میںجمعرات کے روزمو سم خشک اور گر م رہا در جہ حرارت22سینٹی گر یڈ سی41سینٹی گر یڈ تک ریکا ر ڈ کیا گیااور جمعہ کے روز بھی مو سم گر م اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 41سینٹی گر یڈ تک جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :