
ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کازیادہ اخراج برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے ریکارڈ کیا گیا.مرکزی بینک کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 12 جولائی 2025
14:35

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ملکی بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج، آمدنی سے 24 فیصد زیادہ رہا، ٹی بلز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے لیے خطرات میں اضافہ کیا ہے جون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صرف 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ٹی بلز خریدے، جب کہ 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر نکال لیے گئے، مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محتاط رویہ بھارت کی جانب سے مئی میں 4 روزہ جارحیت اور اس کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاسی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات کا نتیجہ ہے، جس سے مزید کشیدگی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں.
اگرچہ مالی سال 2025 میں ترسیلات زر ریکارڈ 38 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور برآمدی ترقی، کمزور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اور مقامی بانڈز سے بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا پالیسی سازوں کے لیے خدشات پیدا کر سکتا ہے سرمایہ کاروں کی غیر یقینی میں اضافہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے حکومتی کاغذات پر منافع کی شرح میں کمی سے بھی ہوا ہے. اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد تک کم کر دیا جو جون 2024 میں 22 فیصد تھا، جس سے وہ بلند منافع ختم ہو گیا جس نے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹی بلز کی طرف راغب کیا تھا بینکاروں کا خیال ہے کہ مہنگائی میں مسلسل کمی کے باعث مزید شرح سود میں کمی بھی ممکن ہے، جس کی وجہ سے آئندہ مستقبل میں ٹی بلز پر منافع میں اضافے کے امکانات کم ہیں اسٹیٹ بینک کی شرح میں کمی اور پاک بھارت کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے. ملک گیر اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج برطانیہ سے ہوا، جہاں سے 92 کروڑ 40 لاکھ ڈالر نکالے گئے جب کہ آمدنی 75 کروڑ ڈالر رہی، متحدہ عرب امارات سے دوسرا سب سے بڑا اخراج ریکارڈ کیا گیا، جو 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا، جب کہ وہاں سے آمدنی 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی امریکا کے معاملے میں اخراج، آمدنی سے کہیں زیادہ رہا، امریکا سے سال بھر میں صرف 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی، جب کہ اخراج 18 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا. ایکویٹی مارکیٹ جو سیاسی اور علاقائی حالات کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہے نے بھی مالی سال 2025 میں نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج دیکھا، اس عرصے میں ایکویٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد 46 کروڑ ڈالر رہی، جب کہ اخراج 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا جو کہ تقریباً دوگنا ہے، بھارتی جارحیت نے مئی میں مارکیٹ کو خاصا متاثر کیا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید کمزور ہوا ہے.مزید اہم خبریں
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.