گذشتہ 10 سال کے دوران 21 ارب روپے سے زائد کے زرعی قرضے معاف کئے گئے، بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کے حوالے سی5991 افراد کے ذمہ 2 ارب 90 کروڑ روپے واجب الادا ہیں

وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 21 اپریل 2017 12:58

گذشتہ 10 سال کے دوران 21 ارب روپے سے زائد کے زرعی قرضے معاف کئے گئے، بلوچستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 10 سال کے دوران 21 ارب روپے سے زائد کے زرعی قرضے معاف کئے گئے۔ بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کے حوالے سے پانچ ہزار 991 افراد کے ذمہ 2 ارب 90 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر عثمان کاکڑ کے سوال کے جواب میں وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایوان کو بتایا کہ پچھلے دس سال کے دوران تین لاکھ سے زائد افراد کے 21 ارب 50 کروڑ روپے کے زرعی قرضے معاف کئے گئے۔

ان میں 87 ارب روپے اصل زر اور 12 ارب 80 کروڑ روپے کا مارک اپ بھی شامل ہے۔ معاف کئے گئے قرضوں میں وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے تحت معاف کئے گئے 2 ارب 13 کروڑ روپے کے قرضے بھی شامل ہیں جو 2009-10ء کے دوران کے پی کے، ملاکنڈ اور فاٹا میں جنگ سے متاثر ہونے والے علاقوں کے لئے معاف کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 14 ہزار سے زائد کسانوں کے ایک ارب 37 کروڑ روپے کے قرضے ٹیوب ویلوں کے لئے معاف کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :